تاثیر۱۹ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ(راحیل عرفان)ضلع میں محکمہ ایکسائز کی گاڑی سے گر ایک نابالغ شراب اسمگلر کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ معاملے کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہاں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے دو موٹر سائیکل سواروں کو نیپالی شراب کے ساتھ گرفتار کی تھی۔ گرفتاری کے بعد محکمہ ایکسائز کی ٹیم ان دونوں کو ارریہ لے جا رہی تھی۔ اس دوران دونوں نے راستے میں کوآری تھانے کی حدود میں ڈھڑیپار میں چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد محکمہ ایکسائز کی ٹیم دونوں کو مقامی پرائمری ہیلتھ سنٹر کرسا کاٹا لے گئی۔ جہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔ 17 سالہ متوفی پون کمار فاربس گنج وارڈ نمبر 5 رہائشی کارتک کا بیٹا تھا۔ جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت حامد عالم ولد شفیع عالم ساکن فاربس گنج بنگالی ٹولہ کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ جانکاری ارریہ ایس پی آفس سے ایک پریس ریلیز کرکے دی گئی ہے۔ دونوں کو محکمہ ایکسائز نے کوآری چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا تھا۔ ان کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ وہیں متوفی کے اہل خانہ اسے قتل بتارہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی پٹائی کی وجہ پون کی موت ہوئی ہے۔ وہیں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار صدر اسپتال کے احاطے میں موجود ہیں۔ واقعہ کے بعد ایف ایس ایل اور ڈی آئی یو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر ارریہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے سپرنٹنڈنٹ نرنجن کمار جھا نے کہا کہ ہر معاملے کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ قصوروار اہلکاروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی

