تاثیر۲۲ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (مظفر عالم)
کلکٹریٹ کی مختلف محکمہء اور کلکٹریٹ احاطے کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رچی پانڈے نے معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے کلکٹریٹ کے برآمدہ میں جگہ جگہ پڑی ردی اشیاء کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی۔ خستہ حال تاروں کو ہٹانے کی بات کی۔ مختلف برانچوں کے معائنے کے دوران غیر استعمال شدہ اور غیر ضروری فرنیچر کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمہء صفائی پر توجہ دیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے پینے کے پانی کی دستیابی، صفائی ستھرائی، چوکیداری وغیرہ کا معائنہ کیا اور اس سلسلے میں موجود اہلکاروں کو ضروری ہدایت دی ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نظارت، الیکشن برانچ، اسٹیبلشمنٹ برانچ، لینڈ ریونیو برانچ، سوشل سیکورٹی، جنرل برانچ، ڈسٹرکٹ آرکائیوز اور دیگر محکمہء کا معائنہ کیا، موقع پر نظرات ڈپٹی کلکٹر، ڈی پی آر او، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر اور دیگر افسران موجود تھے۔