مرکزی وزیر جورج کورین کی شیخ ابوبکر احمدسے ملاقات ملک کی ترقی اقلیتی تحفظ کے بغیر ناممکن: شیخ ابوبکر

تاثیر۱۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

مملکتی وزیر برائے اقلیتی امور جورج کورین نے آج یہاں مرکز کیمپس میں گرانڈ مفتی آف انڈیا سے خصوصی ملاقات کی۔منسٹر بننے کے بعد وہ پہلی بار کالی کٹ آئے ہوئے تھے۔تقریبا ۰۳ منٹ تک دوستانہ گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں نے اقلیتی حقوق کے تئیں تبادلہ خیال کیا۔ گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے اقلتیوں پر ہورے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کی اپیل کی، شیخ نے کہاکہ اقلتیوں کا تحفظ اور انکے حقوق کی رعایت نہایت ہی ضروری ہے۔ ملک کی ترقی اقلیت کو نظر انداز کرکے نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہیں ہر محاذ پر کامیاب کرنا ہوگا۔شیخ نے اقلتیوں کے در پیش مسائل اور خدشات کی طرف توجہ دلائی،انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کی تعلیمی،معاشی حالت کو بہتربنانے کے لئے خصوصی اسکیمیں تشکیل دینی چاہئے۔شیخ نے مولاناآزاد فیلو شپ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی بھی اپیل کی،انہوں نے کہاکہ علی گڑھ یونیوسٹی مالاپورم سینٹر کیلئے خصوصی پیکج کا انتظام کیا جائے۔ وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت کا مقصد سب کی فلاح وبہبودی ہے،اقلیتوں کے تحفظات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔اس موقع پر مرکز کے ماتحت چل رہے ریلیف اینڈ چاری ٹیبل فاؤنڈیشن آف انڈیا کیRCFIکی کثیر الضابطہ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین ثقافی،مولانا بادشاہ ثقافی،شمیم کے کے بھی شامل رہے۔