مشرقی چمپارن میں بیت الخلا کا سنٹرنگ کھول رہے چار مزدوروں کی موت،تین کی حالت تشویشناک

تاثیر۱۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 18 جولائی:بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے لہن ڈھاکہ میں جمعرات کے روز ایک حادثے میں چار مزدوروں کی موت ہو گئی۔ تمام مرنے والے زیر تعمیر مکان کے بیت الخلا کے ٹینک کا سنٹرنگ کھول رہے تھے۔ نئے تعمیر شدہ بیت الخلا کے ٹینک کو کھولنے کے دوران ملبے تلے دب کر سات افراد بے ہوش ہو گئے، ان تمام کو علاج کے لیے فوری طور پر ڈھاکہ کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران چار کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔
مشرقی چمپارن کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سکرانہ کے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ چاروں مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈھاکہ سب ڈویڑنل اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ ڈھاکہ میونسپل کونسل کے علاقے لہن ڈھاکہ میں پیش ا?یا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ڈھاکہ اسپتال پہنچ گئی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور الزام لگایا کہ موت علاج میں غفلت کے باعث ہوئی ہے۔ مشتعل افراد کا ہنگامہ دیکھ کر ڈاکٹر اور عملہ فرار ہوگئے۔
حالانکہ لوگوں کا غصہ کم نہیں ہوا اور انہوں نے ڈھاکہ اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے پرائیویٹ کلینک میں بھی ہنگامہ برپا کردیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس سے جھڑپ ہوئی اور پولیس پر پتھراو شروع کردیا جس کے بعد پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ واقعہ کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ لہن ڈھاکہ میں مہاویر ٹھاکر کے زیر تعمیر گھر کے بیت الخلا کا سنٹرنگ کھولنے کے دوران پیش ا?یا۔ مرنے والوں کی شناخت عبدالبکر، حسنین انصاری، وصی احمد انصاری اور یوگیندر یادو کے طور پر ہوئی ہے۔