تاثیر۱۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرشدآباد، 17 جولائی :مغربی بنگال میں مرشد آباد کے سوتی تھانے کے تحت جگتائی گرام پنچایت کے ادھیکاری پاڑہ علاقے میں منگل کی دوپہر محرم کی تیاریوں کے دوران سینے میں تلوار لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عاشق الشیخ (13) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ شمشیر گنج تھانے کے تحت نمیتتا گرام پنچایت کے درگا پور کا رہنے والا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنگی پاڑہ اسپتال بھیج دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق منگل کی دو پہر ادھیکاری پاڑ ہ علاقے میں محرم کے لیے تلواربازی کے کھیل کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ بہت سے لوگ گنگا کے ساحلی علاقے میں تلواربازی دیکھ رہے تھے۔ وہاں عاشق الشیخ بھی ساتھ تھا۔ تب ہی ایک مقامی نوجوان کے ہاتھ سے تلوار چھوٹ گئی اور عاشق الشیخ کے سینے میں جا لگی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔