منی پور پولیس نے 98 افراد کو حراست میں لیا

تاثیر۲۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 25 جولائی :منی پور پولیس ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپے ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں ۔ مہم کے د وران قانون کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے الزام میں 98 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیا کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 280 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔