تاثیر۲۹ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
میرٹھ، 29 جولائی: میرٹھ میں کانوڑ ٹوٹنے یعنی کھنڈت ہونے کے واقعے پر کانوڑیوں نے جم کر ہنگامہ مچایا اور ہائی وے کو بلاک کردیا۔ گھنٹوں کے ہنگامے کے بعد، پولس افسران نے کانوڑیوں کو سمجھا بجھا کرخاموش کرانے کی کوشش کی اور جام کھلوایا۔ بعد میں کانوڑیوں کو ہریدوار سے گنگا کا پانی لانے کے لئے بھیج دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کانوڑیا دہلی کی طرف جا رہا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں کانوڑیوں نے وہاں ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کچھ لوگوں پر کانوڑ کو توڑنے کا الزام لگایا۔ مشتعل کانوڑیوں نے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور لوہے کی سیڑھیاں لگا کر سڑک کو بند کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہائی وے پر جام ہوگیا۔ پلوو پورم کے تھانہ انچارج منیش سنگھ موقع پر پہنچے اور کانوڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ گھنٹوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد کانواڑیوں نے جام کھول دیا۔ کانوڑئے کو دوبارہ گنگا کا پانی لانے کے لئے ہریدوار بھیجا گیا۔ دوسری طرف ہاپوڑ ضلع کے سپناوت گاؤں کے پروین ولد یوگیش اور کیشو ولد پردیپ ہریدوار سے پانی لے کر ہاپوڑ کی طرف جارہے تھے۔ جب یہ لوہیا نگر تھانہ علاقے میں واقع گاؤں علی پور کے سامنے پہنچے۔ تبھی ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل پیچھے کی طرف موڑنا شروع کر دی۔ اسی دوران موٹرسائیکل کانوڑ سے ٹکرا گئی۔ کانوڑیوں نے یہ کہتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا کہ کانوڑ کو کھنڈت کیا گیا ہے اور ہاپوڑ روڈ کو بلاک کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی سی او کوتوالی آشوتوش کمار سنگھ بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کانوڑیوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ ہریدوار سے گنگا کا پانی لے آئیں۔ پولیس افسران نے ایک گاڑی کا انتظام کیا اور کانوڑیا کو پانی لانے کے لئے ہریدوار روانہ کیا۔