نارائن میڈیکل کالج میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ سینسائزیشن ورکشاپ کا آج ہوا اختتام

تاثیر۲۷  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جموہار میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام تین روزہ سینسائزیشن ورکشاپ آج اختتام پذیر ہوگیا ۔ اس تین روزہ ورکشاپ میں کل 230 پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے طلباء نے حصہ لیا ۔  پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور NMCH کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ نے کہا کہ اس ورکشاپ میں طلباء کو لاگ بک کو برقرار رکھنے اور اپنے مضمون سے متعلق معلومات کو دوسرے محکموں کے ساتھ ملانے کے عمل سے واقف ہونے کی تربیت حاصل کی گئی، انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ طلباء کو پڑھانے کے لئے ہنر مندی کی تربیت بھی سیکھنی چاہئے تاکہ تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ ایم بی بی ایس کے طلباء کو میڈیکل کالج میں سینئر ریذیڈنٹ کے طور پر تربیت دے سکیں، انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ کے دوران سبھی نے طب کے شعبے میں اخلاقی علم اور تحقیق اور اچھے مطالعے کی مشق بھی کی ۔ ادارے کی طرف سے موصولہ اطلاع کے مطابق تین روزہ ورکشاپ میں شعبہ فزیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر اشوک کمار دیو، شعبہ امراض چشم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امریش کمار، شعبہ امراض چشم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راہل چندرا، کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر شمبھو پرساد، شعبہ اناٹومی اور نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرالال مہتو نے پوسٹ گریجویٹ طلباء کی رہنمائی کی ۔ اسسٹنٹ رجسٹرار اجئے کمار سنگھ، میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے پروگرام انچارج منیش کمار، آفس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار سنگھ، نارائن میڈیکل کالج کے امیت کمار، پروین کمار، پشکل کمار، رویندر کمار وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔