ناسک میں سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ، دو زخمی

تاثیر۱۳  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ناسک ، 13 جولائی:    ممبئی۔آگرہ ہائی وے پر اڈگاؤں کے قریب ایک آئشر ٹیمپو اور کار حادثے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات یہ حادثہ ہوا۔ اڈگاؤں پولیس ذرائع کے مطابق، مرنے والوں میں اکشے جادھو (24)؛ سجو شیخ (40)؛ ارباز تمبولی (21)؛ اور رحمان تمبولی (48)شامل ہیں۔ یہ سبھی ناسک کے رہنے والے ہیں۔ جمعہ کی رات آئیشر ٹیمپو ناسک کی طرف سے اوجھر جا رہا تھا، اور کار اوجھر کی طرف سے ناسک آ رہی تھی۔ ٹیمپو ڈرائیور نے ٹیمپو پر کنٹرول کھو دیا اور ہائی وے کے مخالف سمت میں جا گرا۔ جس کی وجہ سے اوجھر سے ناسک جا رہی کار آئیشر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آئشر ٹیمپو کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے۔ اس دوران حادثہ کے بعد ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔ اڈگاؤں پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو صاف کرایا۔ حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر ناسک کے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔