نوح انتظامیہ نے دبنگوں سے چھڑایا سڑک کا قبضہ راستے کو کیا واگزار

تاثیر۲۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوح میوات،( ظفرالدین الیاسی ) میوات کے گاؤں مالب میں دبنگوں کے قبضے سے آج پولیس انتظامیہ نے ایک سڑک کو آزاد کرایا ہے ساتھ ہی سڑک کو اس کے اصلی مقام سے نکال کر واگزار کرایا گیا ہے یہ سڑک گاؤں مالب سے گاؤں شیخ پور کے لئے جاتی ہے جس پر عرصہ سے دبنگوں کا قبضہ تھا اس سڑک کی تعمیر ٹھیکہ حکیم الدین ٹھیکیدار کو 27-2-24کو دیا گیا تھا مگر دبنگوں نے اس سڑک کو تعمیر نہیں کرنے دیا ٹھکیدار نے PWD/B&Rمحکمہ کے اعلیٰ حکام سے شکایت کی مگر نتیجہ ڈھجک کے تین پات رہے پھر گاؤں والوں نے اس راستے کو واگزار کرانے کی درخواست ڈپٹی کمشنر نوح ، اسی ڈی ایم نوح کو 11-7-24کو دی مذکورہ بالا افسران نے آج پوری پولیس فورس بھیج کر اس راستے کو واگزار کرایا اب گاؤں والوں کو نا صرف شیخ پور گاؤں جانے میں آسانی ہوگی بلکہ اس طرف لوگوں کو اپنے کھیتوں میں کام کرنا بھی آسان ہو جائیگا انتظامیہ کی اس کروائی سے گاؤں کے لوگ بہت خوش ہیں تاہم دبنگوں نے راہ فرار اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھی اس موقع پر اسی ڈی ایم نوح کے علاوہ محکمہ سڑک تعمیرات کے افسران کے علاوہ بھاری پولیس بل تعینات رہا ۔