تاثیر۲۷ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 جولائی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور تمل ناڈو کے نیلگیری لوک سبھا حلقہ سے دو بار کے رکن پارلیمنٹ تھیرو ماسٹر متھن کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ تھیرو ماسٹر متھن کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ان کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ تھیرو ماسٹر متھن جی کے انتقال کے بارے میں جان کر انہیں بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنی زندگی معاشرے کی فلاح و بہبود اور پسماندہ افراد کی بہتری کے لیے وقف کر دی۔ تمل ناڈو میں پارٹی کی جڑوں اور نظریہ کو مضبوط کرنے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری گہری تعزیت۔ اوم شانتی۔

