وائناڈ میں زمین کے تودے کھسکنے کا واقعہ، راہل اور کانگریس صدر نے مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی

تاثیر۳۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 جولائی: کیرالہ کے وائناڈ میں زمین کے تودے کھسکنے کے بارے میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے بچاؤ کے کام میں تیزی لانے اور فوری طبی امداد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ منگل کے روز، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما اور رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سانحہ کے پیمانے کے سبب جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔” راہل گاندھی انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بچاؤ اور طبی دیکھ بھال کے لیے وزیر دفاع اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ .کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پر وایناڈ لینڈ سلائیڈنگ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے کہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران راجیہ سبھا کے رکن ایڈوکیٹ جے بی ماتھر نے وایناڈ لینڈ سلائیڈ پر کہا کہ وایناڈ سانحہ، لینڈ سلائیڈنگ اور تباہی کو فی الحال ناپا نہیں جا سکتا۔ یہ بہت بڑا اور تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر اسے قدرتی آفت قرار دے اور 5000 کروڑ روپئے کا پیکیج فراہم کرے۔ ایک پل گر گیا ہے۔ اب ایک عارضی پل بنانا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ہیلی کاپٹر کو یہاں فوری طور پر تعینات کیا جانا چاہئے۔