تاثیر۱۶ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 16 جولائی : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کو اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کے گھر پہنچے۔ یوگی نے ان کی خیریت دریافت کی۔ اسمبلی اسپیکر کا جون میں گروگرام میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن ہوا تھا۔ وزیر اعلیٰ 16 کالی داس مارگ پر واقع اسمبلی اسپیکر مہانا کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے۔ یہاں مہانا کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ وزیر سریش کھنہ، سوتنتر دیو سنگھ، سروجنی نگر کے ایم ایل اے راجیشور سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔