پارلیمانی امور کے وزیر رجیجو نے کہا- اپوزیشن مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے اور وزیر اعظم کو گالی دے رہی ہے

تاثیر۲۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 جولائی: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے اور وزیر اعظم کو گالی دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ ردعمل آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس پر اپوزیشن کے موقف پر دیا۔ رجیجو نے کہا کہ کل اپوزیشن نے بجٹ پر کچھ نہیں کہا۔ صرف سیاست کی۔ اپوزیشن بجٹ پر بحث کرنے کی بجائے صرف سیاست کر رہی ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ یہ ملک کے لیے مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کو اپوزیشن نے دو کام کئے۔ اس نے مینڈیٹ کی توہین کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو گالی دینے کا کام کیا ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں این ڈی اے کے جتنے بھی ارکان تھے، انہوں نے بجٹ پر بحث میں اپنی تجاویز بھی دیں۔ اس کے برعکس اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے بجٹ کی اچھی تجاویز کا ذکر نہ کرتے ہوئے صرف گالی دینے کا کام کیا ہے۔ سیاسی بات کر کے وزیراعظم کو گالی دینا کسی کو زیب نہیں دیتا۔ عوام معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار حکومت بنانے کے لیے منتخب کیا۔ ملک تیسری بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ بجٹ پر سیشن میں بحث ہونی چاہیے۔