تاثیر۳۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 جولائی: دہلی بی جے پی پرانے راجندر نگر کے کوچنگ سینٹر حادثے کو لے کر دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ منگل کو دہلی بی جے پی لیڈر اور کارکن راج گھاٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ دہلی بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ نہیں قتل ہے۔ اس واقعہ میں تین طلبہ کی موت کی ذمہ دار دہلی حکومت ہے، اس لیے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ طلباء کی موت کی ذمہ دار دہلی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ کیونکہ نالیوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ قبل میونسپل کارپوریشن کو شکایت کی گئی تھی لیکن کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے۔بی جے پی صدر سچدیوا نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ یہ حادثہ نہیں قتل ہے۔ قصوروار اہلکاروں کے ساتھ وزراء کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔