تاثیر۱۸ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہریدوار، 18 جولائی:پولیس نے ضلع میں گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران گمشدہ 415 موبائل فونز کو تلاش کرکے متاثرین کو واپس کر دیا ہے۔ متاثرین کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی جنہوں نے اپنے گمشدہ موبائل فون ملنے کی امید چھوڑ دی تھی۔ واپس کیے گئے موبائل کی مالیت 76 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ جمعرات کو ایس ایس پی نے روشن آباد پولیس آفس میں متاثرین کو ان کے موبائل واپس کر دیے۔ ایس ایس پی پرمیندر ڈوبل نے کہا کہ ہریدوار پولیس نے آپریشن مسنگ موبائل شروع کیا ہے۔ جس کے تحت سائبر سیل کا ایک خصوصی یونٹ لوگوں کے گمشدہ موبائل تلاش کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔ مہم کے تحت 76 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 415 موبائل فونز تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی، پولیس آفس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں تمام موبائل مالکان کو ان کے گمشدہ موبائل فونز ایک ایک کر کے حوالے کیے گئے۔ جن میں سے کچھ فون مختلف ریاستوں سے آنے والے عقیدت مندوں اور مسافروں کے ہیں اور کچھ موبائل مقامی باشندوں کے ہیں۔
گزشتہ 19 مہینوں میں ہریدوار پولس کی سائبر ٹیم نے 3 کروڑ روپے کے 1672 گمشدہ موبائل برآمد کر کے انہیں ان کے مالکان کے حوالے کر دیا ہے۔