تاثیر۳۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پیرس، 30 جولائی:۔ آرٹسٹک جمناسٹکس میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں شاندار فتح کی بدولت جاپان نے پیر کو اولمپک کھیلوں میں تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ جمناسٹک میں گولڈ میڈل جیتنے کی بدولت جاپان کے کھاتے میں چھ گولڈ میڈلز اور کل 12 میڈلز ہوگئے ہیں اور وہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
اتوار کو ہونے والے مقابلے کے اختتام پر سرفہرست آسٹریلیا پانچویں نمبر پر چلا گیا جبکہ چین، جنوبی کوریا اور میزبان فرانس ا?گے نکل گئے۔
منو بھاکر نے اتوار کو خواتین کی 10 ایم ایم ایئر پسٹل شوٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو مشترکہ طور پر 25ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔
میڈل ٹیبل اس طرح ہے-
میڈل ٹیبل ٹاپ 5
کنٹری گولڈ سلور کانسے کل
جاپان 6 2 4 12
چین 5 3 2 10
جنوبی کوریا 5 3 2 09
فرانس 4 7 3 14
ا?سٹریلیا 4 3 0 07
ہندوستان 1 کانسے کے ساتھ 25 ویں نمبر پر ہے۔

