پیرس اولمپکس 2024: ہندوستانی کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے تیارہے انڈیا ہاؤس

تاثیر۲۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پیرس، 26 جولائی: انڈیا ہاؤس پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ انڈیا ہاؤس کا مقصد ہندوستان کو کھیلوں کی عالمی سپر پاور بننے کی طرف بڑھانا ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، انڈیا ہاؤس ہندوستان کے کھلاڑیوں کا جشن منائے گا، ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرے گا اور مستقبل کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی کوشش کو مضبوط کرے گا۔پیرس کے پارک ڈی لا وِلیٹ میں واقع، انڈیا ہاؤس نے مہمانوں کو لذیذ کھانوں سے لے کر موسیقی تک، ہندوستانی ثقافت کی بھرپور انداز میں پیش کرنے کا عہد کیا ہے۔ یہ مقام ہندوستانی کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور مداحوں، واچ پارٹیوں اور تقریبات کی میزبانی کے لیے ‘گھر سے دور گھر’ کے طور پر کام کرے گا۔ انڈیا ہاؤس کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینا، ثقافتوں کو جوڑنا اور عالمی سطح پر ہندوستان کے کھیل کے عزائم کو اجاگر کرنا ہے۔