ڈوڈہ میں پولیس کی جانب سے نئے فوجداری قوانین پر بیداری پروگرام کا انعقاد

تاثیر۳۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں ،یکم جولائی: ملک کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے تین نئے فوجداری قوانین کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے پولیس نے ڈوڈہ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جس میں اسکول کے بچوں، پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے شرکاء￿ کو نئے فوجداری قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ ملک کے عوام کے تحفظ کے لیے تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال نے کہا کہ نئے فوجداری کے متعلق پولیس نے ضلع کے تمام علاقوں میں بیداری پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں اسکولی بچوں کو شامل کرکے وسیع پیمانے پر تشہیر کی توقع ہے۔ ایس ایس پی جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ قوانین آج رات بارہ بجے سے ملک بھر میں نافذ ہو جائیں گے جس سے عوام کو جرائم سے متعلق معاملات میں جلد انصاف ملے گا۔اْنہوں نے بتایا کہ پرانے فوجداری قوانین کو بھارتی نیائے سنہتا، ناگرک سرکشا سنہتا اور بھارتی ساکشیہ ادھینیم متعارف کرائے ہیں۔ یہ اقدام عوام کو نئے قوانین سے آگاہ کرنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پولیس کی یہ کوشش ہے کہ ضلع کے ہر فرد کو ان قوانین کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو۔