کانوڑیوں سے مار پیٹ کا معاملہ، پولیس کانسٹیبل معطل

تاثیر۲۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 29 جولائی:۔ جئے پور دیہی کے سامبھر تھانہ علاقہ میں پولیس اہلکار کے ذریعہ کانوڑیوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق اس واقعہ کے بعد ناراض کانوڑیوں نے تھانے میں مظاہرہ کیا اور قصوروار پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی جے پور دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں وضاحت کے بعد معاملہ پرسکون ہو گیا۔ جے پور کے دیہی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شانتنو کمار نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے۔ معلومات کے مطابق، 50 لوگ ڈی جے کی دھن میں ناچتے اور گاتے ہوئے سانبھر میں واقع دیویانی سے کانوڑ کو بھر کرجا رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے ڈی جے کو بند کرنے کو کہا کچھ کانوڑیوں کے مطابق پولیس اہلکارنے ڈی جے توڑ دیا۔ اسے تھانے لے آئے۔ اس پر کانوڑئے بھی تھانے پہنچ گئے۔ اس دوران پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل نے کانوڑیوں کا ویڈیو بنایا اور کہا کہ سب کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ اسی دوران ایک کانسٹیبل کھیم چند نے کانوڑیوں کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔ اچانک ہاتھا پائی کے باعث کانوڑیوں کی پولیس اہلکار سے لڑائی بھی شروع ہو گئی۔ کانوڑیوں کا الزام ہے کہ کانسٹیبل نے شراب پینے کے بعد ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ناراض کانوڑیوںنے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پر احتجاج شروع کردیا۔جے پور کے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ شانتنو کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے کانوڑئے تھانے میں پولیس اہلکار سے بات کر رہے تھے۔ اسی دوران تھانے میں تعینات کانسٹیبل کھیم چند نے وہاں موجود کانوڑیوں سے لڑائی شروع کر دی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برج موہن کو واقعہ کی تحقیقات کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے۔ جو تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ دیں گے جسکے بعد کاروائی کی جائے گی۔