تاثیر۱۶ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع نٹوار تھانہ علاقہ کے کرمینی گاؤں کے قریب ایک نہر میں ڈوبنے سے ایک 6 سالہ بچی کی آج موت ہوگئی ۔ یہ لڑکی نند کمار کی بیٹی ارچنا کماری ہے جو کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئی جب اس کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی تو اہل خانہ کو اس کا علم ہوا، گاؤں والوں نے پولس کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر پولس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا ۔ پوسٹ مارٹم کیلئے آئے متوفی کے دادا اوپیندر رام نے بتایا کہ گھر کے قریب ہی ایک نہر ہے، لڑکی کھیلتے ہوئے نہر کے قریب گئی اور پھسل کر اسمیں گر کر جاں بحق ہوگئی ۔ پولس نے لاش کو صدر اسپتال سہسرام میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

