کرن بیدی نے کیا سیفٹی الارم سے لیس ایوریڈی سائرین ٹارچ کا رونما

تاثیر۱۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی 16 جولائی ( نمائندہ ) بھارت کا نمبر ون بیٹری برانڈ ایوریڈی انڈسٹریز انڈیا لمیٹیڈ ، جو پاور ،پرفارمنس اوربھروسے کادوسرا نام بن چکا ہے ، نے ملک کی پہلی خواتین آئی پی ایس افسر ڈاکٹر کرن بیدی کے ساتھ اپنی طرح کی پہلی سیفٹی الارم سے لیس فلیگ شپ ایوریڈی سائرین ٹارچ کارونما کیا۔ اسے استعمال کرنے والا شخص اگر کسی بھی مشکل میں ہوتو اس سے جڑے کی چین کو کھینچ سکتاہے ۔ ایسا کرتے ہی سائرین فلیش لائٹ 100 ڈیسبیل کی تیز آواز پرسیفٹی الارم بجانے لگتی ہے ۔خاص طور پرخواتین اورعام لوگوں کومضبوط بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی اس سائرین فلیش لائٹ کامقصد روز مرہ میں تحفظ کو بڑھانا ہے ۔ برانڈ اپنے نئے کیمپن اٹھانے کی پاور کےتحت یہ پروڈکٹ لیکر آیاہے ، جس کی قیادت معذو ر لوگوں کے ذریعہ کیاجارہاہے ۔یہ کیمپن سبھی کی تحفظ کو یقینی کرنے کے لئے اس پروڈکٹ کی ضرورت پرزور دیتاہے ۔