کونسلر نویدیتا شرما کی جانب سے فرسٹ ایڈ ہیلتھ کیمپ کا اہتمام

تاثیر۱۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ: یومِ عاشور کے موقع پر دس محرم الحرام کو وارڈ نمبر 65 کی کونسلر شریمتی نویدیتا شرما کی جانب سے فرسٹ ایڈ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد شمش الہدیٰ روڈ پر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں امن و امان کے ساتھ اکھاڑہ کھیلنے کے لئے بھی کونسلر کے نمائندے پورے علاقے میں موجود تھے۔ سابق کاؤنسلر اور وارڈ کے صدر سشیل کمار شرما، اقلیتی سیل کے صدر آصف خان و دیگر مہمان ذیشان بھی شامل تھے۔ خیال رہے کہ نویدیتا شرما کی جانب سے فرسٹ ایڈ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد ہر سال محرم الحرام کے موقع پر کیا جاتا ہے۔