گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی، پانی کا مسئلہ، سیلاب، خشک سالی اور آلودگی کے ذمہ دار آبی وسائل محکمہ: شیام سندر راٹھی

تاثیر۲۴  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ 24/جولائی (محمد نعیم) محکمہ آبی وسائل قدرت سے حاصل کردہ پانی کو ذخیرہ کرنے اور محفوظ رکھنے کے بجائے اسے دفن کر رہا ہے۔ اس کام کے لیئے محکمہ نے اب تک ملک بھر میں 6000 ڈیم (آبی قبرستان) تعمیر کیے ہیں۔ ان آبی قبرستانوں کی تعمیر میں 8,00×8,00 کلومیٹر کا رقبہ یعنی ملک کے کل اراضی کا 21 فیصد استعمال کیا گیا ہے۔ لاکھوں دیہاتوں اور قصبوں میں رہنے والے 12 کروڑ ہندوستانیوں نے ان قبرستانوں کے لیے اپنے گھر اور زمین کی قربانی دی ہے۔ یہ باتیں سائنس داں شیام سندر راٹھی نے کولکتہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، انہوں نے میڈیا والوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ملک کی 30 فیصد جنگلات کی دولت ان ذخائر کے لیے قربان کی گئی ہے۔ ان ذخائر کی تعمیر میں عوام کے ٹیکس کی ایک بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔ اس رقم کا حساب دینا بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا ک آؤ پانی کی بوند بوند کو بچائیں، پانی سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔ صرف 2 سے 3 لیٹر پانی مستحقین استعمال کرتے ہیں اور باقی 997,998 لیٹر پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ ڈیم کی صورت میں پانی کا قبرستان ان تمام مسائل کی ماں نکلا۔ میں یہ اعداد و شمار آپ سب کے سامنے اس لیے پیش کر رہا ہوں تاکہ پانی کی تدفین کی حقیقت ملک و دنیا تک پہنچے اور بنی نوع انسان میری تحقیق سے مستفید ہو سکیں۔