گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ کے بارے میں گِل نے کہا: اپنے ارادوں اور بات چیت میں بہت واضح

تاثیر۲۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پالے کیلے، 26 جولائی:ہندوستان کے نئے مقرر کردہ نائب کپتان، شبھمن گل نے گوتم گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ کے بارے میں اپنے پہلے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ہندوستانی اوپنر ٹیم کے ساتھ اپنے ارادوں، رابطے اور کھلاڑی کے کردار کے بارے میں بہت واضح ہیں۔
ہندوستان کے دورہ سری لنکا کا آغاز تین ٹی ۔20 میچوں کی سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
گل بالترتیب مختصر ترین فارمیٹ اور 50 اوورز میں سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے نائب ہوں گے۔ جولائی میں ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد راہل دراوڑ کے عہدہ خالی کرنے کے بعد اس عہدے پر تعینات ہونے کے بعد گمبھیر کی بطور ہیڈ کوچ پہلی اسائنمنٹ ہے۔
پالے کیلے میں پہلے ٹی۔20میچ سے قبل پری میچ کانفرنس میں گل نے کہا’’ہم نے ایک ساتھ صرف دو نیٹ سیشن کیے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ لیکن ان دو سیشنز کے دوران، انہوں نے مجھے جو کچھ بھی بتایا ہے ، اس میں ان کے ارادے اور بات چیت بالکل واضح ہے، انہیں اس بات کا علم ہے کہ ہر کھلاڑی کے لئے کیا کام کرے گا‘‘۔
گل نے نئے مقرر کردہ ٹی20 کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ اپنے مساوات کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے کہا، ’’ہم ایک جیسا سوچتے ہیں۔ میں نے جنوبی افریقہ کے دورے پر سوریہ بھائی کی کپتانی میں کھیلا ہے۔ ہماری بات چیت اور سمجھ بوجھ ایک جیسی ہے۔ آپ اسے آنے والے وقت میں دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ ہندوستان کا سری لنکا کا دورہ تین ٹی۔20 سیریز کے ساتھ شروع ہوگا، اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہو گی۔
پالے کیلے اسٹیڈیم سیریز کے ٹی20 لیگ کی میزبانی کرے گا، جبکہ آر پریماداسا 50 اوور کے تین ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ون میچز2 اگست، 4 اگست اور 7 اگست کو ہوں گے۔
سری لنکا سیریز کے لیے ٹی ۔20 ٹیم :
سوریہ کمار یادیو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت (وکٹ)، سنجو سیمسن (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد، محمد سراج۔
سری لنکا سیریز کے لیے ون ڈے ٹیم :
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شریس ایئر، شیوم دوبے، کلدیپ یادیو، محمد سراج، واشنگٹن سندر ارشدیپ سنگھ، ریان پراگ، اکشر پٹیل، خلیل احمد، ہرشیت رانا۔