یتیموں کی کفالت اسکیم کی تشہیر کےلئے ضلع مجسٹریٹ کی مستفدین کے گارجین کے ساتھ میٹنگ

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مستفدین بچے کے گارجین، ملنے والی رقم  بچے کی تعلیم اور بہتر پرورش پر خرچ کریں! :- عنایت خان۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اسکیم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لئے گزشتہ دنوں آتمن آڈیٹوریم ارریہ میں ضلع مجسٹریٹ کی استفادہ کنندگان کے والدین، عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامتی طور پر کچھ نئے مستحقین کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارریہ مسز عنایت خان کی طرف سے منظوری کے احکامات دئیے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے مستفید ہونے والے بچوں کے والدین سے کہا کہ وہ فائدہ کی رقم بچے کی تعلیم اور بہتر پرورش پر خرچ کریں! اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ارریہ کو بھی ہمیشہ فالو آپ کرنے کی ہدایت کی گئی کہ اگر والدین ملنے والی رقم کواپنے بچوں کی تعلیم اور بہتر پرورش پر خرچ نہیں کرتے تو ان کے بچے کو ملنے والا فائدہ روک کر کسی اور ضرورت مند بچے کو دینا چاہیئے۔ شری شمبھو کمار رجک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ارریہ نے بتایا کہ پہلے ہی ایسے 54 بچوں کو فوائد دیئے جا رہے ہیں۔  29.06.2024 کو ضلع مجسٹریٹ کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں 32 نئی درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس اسکیم کے تحت یتیم یا بے سہارا بچوں کو بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ 4000/- روپے دینے کا انتظام ہے۔  اس کے لئے ضلع میں ایک خصوصی مہم چلا کر زیادہ سے زیادہ ضرورت مند بچوں کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔  اس موقع پر ڈی پی او، آئی سی ڈی ایس، نتیش کمار پاٹھک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایس آئی ایس سیل، مسز سونی کماری، سینئر ڈپٹی کلکٹر، شری ببلو کمار، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔