تاثیر۲۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 جولائی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین منوج سونی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا دور 2029 میں ختم ہونا تھا۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
سونی نے 2017 سے کمیشن کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد 16 مئی 2023 کو چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا تھا۔ چیئرپرسن کی مدت کار چھ سال ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ ہند کو بھجوا دیا ہے۔ منوج سونی کمیشن کا حصہ بننے سے پہلے دو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔
یونین پبلک سروس کمیشن مرکزی حکومت کے مختلف امتحانات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان میں سول سروسز کے امتحانات بھی شامل ہیں۔ کمیشن عام طور پرآئی اے ایس، آئی ایف ایس ، آئی پی ایس اور سنٹرل سروسز میں باوقار عہدوں کے لیے امیدواروں کی سفارش کرتا ہے۔

