تاثیر ۳۱ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 31 اگست:مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش رکی ہوئی ہے، لیکن یکم ستمبر سے بارش کا اسٹرانگ سسٹم ایکٹو ہوگا۔ اس کی وجہ سے پوری ریاست تربتر جائے گی۔ 35 اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ریاست میں اب تک 33.9 انچ بارش ہو چکی ہے جو کہ سیزن کا 91 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباو کا نظام فعال ہے۔ دوسری جانب مانسون ٹرف اوپر سے گزر رہی ہے۔ اس کے اثر سے سنیچر کو کئی اضلاع میں موسلادھار بارش نہیں ہوگی، لیکن یکم سے 3 ستمبر تک پوری ریاست میں موسلادھار بارش کا دور شروع ہوگا۔ ایسا لوپریشر ایریا سسٹم کا اثر بڑھنے کی وجہ سے ہوگا۔ اس سے قبل جمعہ کو ریاست کے 13 اضلاع میں بارش ہوئی تھی۔ نرمداپورم ضلع میں 35 ملی میٹر یعنی ڈیڑھ انچ پانی برسا۔ منڈلا اور امریا میں ایک ایک انچ، نوگاو?ں، ٹیکم گڑھ، کھجوراہو، چھندواڑہ اور اندور میں ا?دھی انچ سے زیادہ پانی گرا۔ اسی طرح بیتول، شیو پوری، اجین، نرسنگھ پور اور ستنا اضلاع میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ وہیں بھوپال میں صبح سے ہی بوندا باندی شروع ہوئی جو رات کو بھی جاری رہی۔