آئی آئی ٹی اندور کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

تاثیر  ۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اندور،2 اگست: پولیس نے جمعہ کی صبح اندور کے آئی آئی ٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ آئی آئی ٹی میں اس کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس نے خوف و ہراس پھیلانے کے ارادے سے غصے میں یہ ای میل بھیجا تھا۔
دراصل 17 جولائی کو سمرول واقع آئی آئی ٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل موصول ہوا تھا۔ اس معاملے میں ڈی ایس پی اوما کانت چودھری اور دیگر افسران موقع پر پہنچے۔ تفتیش میں سائبر ٹیم بھی تعینات کر دی گئی۔ اس معاملے میں اندور کے رہنے والے چیتن سونی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ اصل میں بڑ نگر (اجین) کا رہنے والا ہے۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے 2022 میں آئی آئی ٹی میں نوکری کے لیے درخواست دی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے اس نے غصے میں آکر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لیے ای میل بھیجا تھا۔ جس کے بعد پورے کیمپس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ای میل میں 15 اگست کو بم سے اڑانے کی دھمکی تھی۔ میل بھیجنے والے نے خود کو پاکستان کا آئی ایس آئی ایجنٹ بتایا تھا۔