آسام کے کوکراجھار میں سڑک حادثہ، پانچ کانوڑ یاتریوں کی موت ہو گئی۔

تاثیر  ۱۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوکراجھار، 12 اگست: آسام کے کوکراجھار ضلع کے گوسائی گاؤں سب ڈویڑن کے تحت کچوگاؤں میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں پانچ بول بم کانوڑ یاتریوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں ایک شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔ یہ لوگ ایک گاڑی سے ٹکرا گئے۔ چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ یہ حادثہ نیشنل ہائی وے-27 پر گوسائی گاؤں میں کچوگاؤں مہامایا مندر کے سامنے پیش آیا۔ یہ لوگ پوجا کرنے کے بعد اپنی بولیرو پک اپ میں سوار ہو رہے تھے۔ اس کے بعد ایک ٹرک ٹکرا گیا اور حادثہ ہو گیا۔ لاشوں کو کوکراجھار روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو کچوگاؤں فرسٹ ایڈ سنٹر میں داخل کرایا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت گوسائی گاؤں کے نمبر 1 ہاتھی گڑھ گاؤں کے سکرم رائے (20)، جئے رائے (11)، بپی گھوش (21)، واسودیو رائے (22) اور نو گھوش (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی بنن رائے (22) کو پولیس نے کچوگاؤں فرسٹ ایڈ سنٹر میں داخل کرایا ہے۔