اتر پردیش کے قنوج میں سڑک حادثہ، چار ہلاک، ایک زخمی

تاثیر  ۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

قنوج، 09 اگست:دہلی سے کانپور جا رہی ڈی سی ایم گاڑی ات پردیش کے قنوج ضلع کے گرسہائے گنج تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح سڑک کے کنارے کھڑی کینٹر سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ گورسہائے گنج تھانے کے پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 6.30 بجے پیش آیا۔ ڈی سی ایم میں ڈرائیور سمیت کل پانچ افراد تھے۔ بے قابو ڈی سی ایم کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں وپن کمار ساکن ماچلی سٹی جونپور، سونو شرما، پرشانت سنگھ اور سنتوش کمار ساکن رامائی، امیٹھی کی موت ہو گئی۔ پون کمار شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں گورنمنٹ امبیڈکر کالج تروا میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے کرین کی مدد سے تباہ شدہ ڈی سی ایم کو ہائی وے سے ہٹایا۔