اسرائیل پر حملہ ہوا تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی : نیتن یاہو

تاثیر  ۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیروت، یکم اگست: اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ان کے ملک پر کسی بھی محاذ پر کوئی حملہ ہوا، تو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
تہران میں ایک فضائی حملے میں حماس کے اعلیٰ سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی بیان تھا۔ حماس اور ایران دونوں نے فوری طور پر اسرائیل کو اس چونکا دینے والے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جس سے وسیع تر علاقائی جنگ کا خطرہ ہے۔
اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں دو دشمنوں کو ہلاک کر دیا، سب سے پہلے اسرائیلی فوج نے منگل کو بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کو ہلاک کر دیا تھا۔ ایک دن بعد بدھ کی صبح حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان دونوں کی موت کے بعد مشرق وسطیٰ ایشیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کوپرس (آئی آر جی سی) نے اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ آئی آر جی سی نے کہا کہ تہران میں ہنیہ کے گھر پر صبح 2 بجے (آئی ایس ٹی کے مطابق 4 بجے کے قریب میزائل حملہ کیا گیا)، جس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کی موت ہوگئی۔
حماس نے اپنے رہنما کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک فضائی حملے میں ہنیہ کا قتل کیا گیا ہے۔ وہ اس حملے کا بدلہ لیکر رہے گا۔