تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،12اگست:امریکی پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے اہم اعلان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس سب میرین کی ڈپلائمنٹ کا بھی حکم دے دیا ہے۔اتوار کے روز پیننٹاگون کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے’ امریکی وزیر دفاع نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظرامریکی سب میرین مع گائیڈڈ میزائل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے یہ بہت کم ہوتا ہے کہ امریکی سب میرین کو کسی جگہ حرکت کا حکم دیا جائے۔اس بیان کے مطابق لائیڈ آسٹن نے مشرق وسطیٰ میں ابراہم لنکن سٹرائیک گروپ کی ڈپلائمنٹ کو بھی بڑھانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔