اننت ناگ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم

تاثیر  ۱۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 10 اگست:پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی سہ پہر کو ضلع اننت ناگ کے گاگرمنڈو علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور اس کے مطابق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ انکاؤنٹر ضلع اننت ناگ کے اہلان گاگرمنڈو علاقے میں شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔