بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے ناقابل قبول، امید ہے کہ حالات جلد معمول پر آجائیں گے: پرینکا گاندھی

تاثیر  ۱۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 اگست: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ پرینکا نے ان حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہاں جلد ہی حالات معمول پر آ جائیں گے۔ بنگلہ دیش کی اقلیتوں پر حملوں پر کانگریس کے کسی سینئر رہنما کا یہ پہلا بیان ہے۔ پرینکا نے ٹوئٹر پر کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر مسلسل حملوں کی خبریں پریشان کن ہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں مذہب، ذات پات، زبان یا شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک، تشدد اور حملے ناقابل قبول ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں جلد ہی حالات معمول پر آ جائیں گے اور وہاں کی نو منتخب حکومت ہندو، عیسائی اور بدھ مذہب کے ماننے والوں کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنائے گی۔