بہار کے بھاگلپور پولیس لائن میں خاتون کانسٹیبل سمیت پانچ لوگوں کی لاش برآمد

تاثیر  ۱۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 13 اگست: بھاگلپور کے اسحاق چک تھانہ علاقے کی پولیس لائن میں پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ خاتون کانسٹیبل اور اس کے خاندان کے 4 افراد کی لاشیں منگل کی صبح پولیس لائن کے کواٹر سے ملی ہیں۔ پولیس نے موقع سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے ، جس میں کانسٹیبل کے ناجائز تعلقات ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ڈی ا?ئی جی وویکانند کے مطابق مرنے والے تمام افراد بکسر کے رہائشی تھے۔ لاش کے ساتھ ایک خودکشی نوٹ بھی برا?مد ہوا ہے۔ جس میں خاتون سپاہی نیتو کماری کے شوہر پنکج نے قتل کی بات کو قبول کیا ہے۔ پنکج نے لکھا ہے کہ اہلیہ نے میری ماں اور دونوں بچوں کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔اس لئے اس نے اہلیہ کو مار کر خود کو پھانسی لگا لی۔ ساتھ ہی اس نے اہلیہ کے ناجائز تعلقات ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ خاتون کانسٹیبل نے ملزم شوہر سے لو میرج کی تھی۔ اس نے بتایا متوفی خاتون کانسٹیبل نیتو کماری 2015 بیچ کی ہے۔ ا?س پاس کے پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ میاں بیوی کا آپس میں کئی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ کل شام بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس لائن میں داخل ہونے والے تمام دروازوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واردات کی جانچ کر رہی ہے۔