تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،12 اگست: ممبئی شیواجی نگر بیگن واڑی میں عوامی بیت الخلاپر غیرقانونی قبضہ کر اس میں مویشی پالنے پر ہوئے تنازع میں قتل کی واردات پر مہاراشٹر سماجوادی پار ٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کےساتھ ہی بی ایم سی میں بھی اسے منہدم کرنے کی شکایت کی جس پر بی ایم سی نے اسے منہدم کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ میرے حلقہ بیگن واڑی میں نئے بس ڈپو کے قریب ایم این پی کے بیت الخلا پر ناجائز قبضہ کر کے وہاں جانور پالے جا رہے تھے اور کھلے عام منشیات کا کاروبار ہو رہا تھا۔ نشہ کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہےاسی مقام پر علاقے کے احمد نامی نوجوان کو ذاتی جھگڑے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔ میں نے احمد کے گھر والوں سے ملاقات کرقتل کی وجوہات معلوم کی اور پھر میونسپل کارپوریشن سے شکایت کرنے کے بعد کمشنر نے اس غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ احمد کے اہل خانہ کے ساتھ ایس پی کے وفد نے آج ڈپٹی کمشنر آف پولیس سے ملاقات کی تاکہ اسے انصاف مل سکے اور تمام خاطیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔