تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،30اگست:اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنانی سرحد سے متصل علاقوں سے بے گھر ہونے والے شہریوں کوان کے گھروں میں واپس بسانا وزیراعظم نیتن یاہو اور کابینہ کے پیش نظررہے گا۔ اس جانب کابینہ کی بھی توجہ مبذول کرائیں گے۔وزیر دفاع جمعرات کے روز اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس میں غزہ جنگ میں اب تک کی اسرائیلی کامیابیوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ غزہ جنگ اسرائیل کی اب تک کی طویل ترین جنگ ہے اور اس میں اس کی فوج کا جانی نقصان بھی نسبتاً زیادہ ہوا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے غزہ سے حماس کا مکمل خاتمہ اپنا اہم ترین ہدف مقرر کر رکھا ، اس ہدف کے حصول کے لیے پچھلے تقریباً 11 ماہ سے اسرائیلی فوج امریکہ اور یورپی اتحادیوں کے جنگی اسلحے کے ساتھ غزہ میں لڑ رہی ہے۔سات اکتوبر سے اگلے روز سے اسرائیل لبنان کے بارڈر پر حزب اللہ کے ساتھ بھی مسلسل جنگی جھڑپوں میں مصروف ہے۔