تاثیر ۳ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
الیکٹرانک اردو میڈیا بھی جگہ بنانے میں کامیاب mynews4U افتتاح کرتے ہوئے مرزا امتیاز بیگ نے مختار شیخ کو دی مبارکباد
حیدراباد3 اگست/ ایم اے فردین:اردو دنیائے صحافت نے جسطرح سے ملت و قوم اور ملک کے مساءیل پر ایوانوں میں اپنی آواز پہچانے کی ذمدارای نبھانے میں کامیابی حاصل کی وہ قابلِ ستائش اور مبارکباد ہیں آجکی تاریخ میں اردو دنیائے صحافت نے اپنی اہم ترین ذمدارای نبھایی ہے۔اسلیے کے صحافت ملک و قوم کے لئے آءینہ دار ہوتی ہیں۔آج m3 studio اسٹیڈیو میں mynews4U کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا امتیاز بیگ صاحب ممتاز علی اکرم ڈاکٹر مختار احمد فردین، عبدالمجید اور دیگرے نے دی دلی مبارکباد مختار شیخ ڈاءریکٹر نیوز4یو کے افتتاح کے موقع پر اور اس خاص موقع پر امتیاز بیگ صاحب چیرمین ایم ایم گروپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی اور ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اپنے خصوصی خطاب میں مختار شیخ ڈاءریکٹر نیوز4یو اور ایم 3اسٹوڈیو کی کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختار شیخ ڈاءریکٹر نیوز4یو بہت کم وقت میں ترقی کرتے ہوئے حیدرآباد دکن کی سرزمین پر جہاں اپنے لوگوں کو خوشیاں فراہم کرنے کے لئے ایم 3اسٹوڈیو کے ذریعے سے تفریح و دیگرے پروگرام ادبی پروگرام مشاعرہ، قوالی، محفل نعت غزلیات اور نغمات، مزاحیہ شاعری کے ذریعے سے زبان وادب اور تفریحی پروگرام سے لوگوں کو بہت زیادہ خوشیاں بانٹیں ہیں وہیں آج الیکٹرانک میڈیا اردو دنیائے صحافت کے لیے آغاز اور افتتاح مرزا امتیاز بیگ صاحب، ممتاز علی اکرم صاحب کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا، مختار شیخ کے اہم دن اس لیے بھی تھا کہ آج ہی حکومت تلنگانہ نے انہیں mynews4U کا سرٹیفکیٹ رجسٹریشن نمبر 1252/2824 دیا گیا اور اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کرنے کے لئے یوٹیوب چینلوں کے دوست احباب نے دی مبارکباد اور مختار شیخ ڈاءریکٹر نیوز4یو نے بتایا کہ آج الکٹرانک دنیا خاصکر گودی میڈیا نے جسطرح سے ملک کی سیاسی صورتحال پیدا کر رکھی ہے اور ایسے میں ملک کے خبروں کی صحیح معلومات ہم تک پہچانے میں یوٹیوبر سوشیل میڈیا اور نیوز کی دنیا کے لیے کام کرنے سچے صحافیوں نے اپنی ذمدارای نبھانے کے بھر پور کوشش کی ہے ان نیک ارادوں اور جذبوں کو لےکر اب خبروں کی دنیا میں قدم رکھنے جارہا ہوں جہاں آپ سبھوں کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے ہم اپنے تمام دوست احباب کو آج اس موقع یقین دلاتا ہوں کہ ہماری ٹیم پوری ذمدارای سے آپکے مساءیل کو لیکر حکومت وقت تک پہچاءیگی اور اس پلیٹ فارم سے ہم مختلف پروگرام کے ذریعے سے نسل نو کی بھرپور ماہرین کے ذریعے سے خدمات انجام دے سکیں گے، آپ سبھی اپنے مفید مشورہ سے نوازیں اور حوصلہ افزائی کی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں
دوست احباب نے اس خاص موقع پر شالپوشی گلپوشی امتیاز بیگ صاحب مختار شیخ ڈاءریکٹر نیوز4یو کا کرنے کے تشریف لائے حسب ذیل ہیں
عبدالمجید، محمود بن ظفر مصری، سید توفیق، عاءیسہ جاوید، مخدوم وسیم، عنایت علی، یحییٰ غوث، ممتاز علی اکرم، رضی قریشی سینر فوٹو جرنلسٹ، رحمت صاحب صحافی و دیگرے نے دی مبارکباد سالگرہ کی اور مرزا امتیاز بیگ صاحب اور مختار شیخ ڈاءریکٹر نیوز4یو کو خراج تحسین پیش کیا کہ کم وقفہ میں کامیابی کی بلندی حاصل کی ہے
ڈاکٹر مختار احمد فردین نے بھی اس موقع پر مفید تجاویز پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کے لئے الیکٹرانک میڈیا کی دنیا میں نیا باب کا اضافہ کو خوش آءیند بتاءے اردو دنیائے صحافت کے لیے جو کہ ملک و قوم کا آءینہ دار ہوتی ہے
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا