جے این ایس یو مختلف فیکلٹیز طلباء کیلئے ہوا کانووکیشن تقریب کا انعقاد

تاثیر  ۳۱   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) جموہار کی گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے دیومنگل آڈیٹوریم میں آج موجودہ سیشن کے مختلف فیکلٹیز کیلئے ایک آغاز پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے چانسلر گوپال نارائن سنگھ، وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ، سکریٹری گووند نارائن سنگھ، منیجنگ ڈائرکٹر تروکرم نارائن سنگھ اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش سنگھ نے شمع روشن کر پروگرام کا افتتاح کیا ۔ آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد وہاں موجود نئے داخل ہونے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر گوپال نارائن سنگھ نے انکے روشن مستقبل کی خواہش کی اور یونیورسٹی کو منتخب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ نے نئے طلباء کو محنت سے تعلیم حاصل کرنے اور اپنے والدین کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ۔ سکریٹری گووند نارائن سنگھ نے طلباء کو ہر قسم کی سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا اور انہیں انکے مستقبل کے بارے میں بھی خبردار کیا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر تریوکرم نارائن سنگھ نے بہار کے پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ سہولت فراہم کرنے والی یونیورسٹی کا انتخاب کرنے پر آنے والے طلباء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں طلباء کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے اور طلباء کیلئے کوئی کمی نہیں ہوگی ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش سنگھ نے طلباء سے کہا کہ وہ جس مقصد کیلئے یہاں آئے ہیں اس پر توجہ دیں اور آہستہ آہستہ اپنے آپ کو پچھلے ماحول سے دور کرتے ہوئے نئے ماحول میں لانے کی کوشش کریں تاکہ مستقبل خوشگوار ہو ۔ اس موقع پر امتحان کنٹرولر ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ، اسسٹنٹ رجسٹرار متھلیش کمار سنگھ، اکیڈمک ڈائرکٹر سدیپ کمار سنگھ، مسز مونیکا سنگھ، مسز سنگیتا سنگھ، مسز آکانکچھا سنگھ، مسز نروپما سنگھ، یوگیش اپادھیائے، کرشنا ساہو اور مختلف فیکلٹیز کے ڈینز موجود تھے ۔ پروگرام کی نظامت نارائن اسکول آف لاء کے سینئر استاد ڈاکٹر سنجئے کمار سنگھ نے کی، جبکہ شکریہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈین ڈاکٹر وویک شرما نے ادا دیا ۔