خانقاہ فیضیہ کا دو روزہ عرس مبارک اختتام پذیر

تاثیر  ۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 3 اگست-خانقاہ فیضیہ، سرائے ستار خاں دربھنگہ میں حُضور پیر طریقت ،رہبر شریعت ،بحر معرفت حضرت علامہ و مولانا الحاج شاہ فیض محمد قادری دربھنگوی (رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)کا 70واں سالانہ عرس اور حُضور پیر طریقت ،رہبر شریعت،صوفی باصفا حضرت علامہ و مولانا الحاج شاہ نور احمد امانی قادری( نوراللہ مرقدہ)کا 15سالانہ عرس پاک بڑے ترک و اہتیمام کے ساتھ خانقاہ فیضیہ میں 23,24محرم الحرام 1446ہجری مطابق 30, 31جولائی 2024بروز منگل اور بدھ کو منعقد کیا گیا تھا جس میں صوبہ بہار کے علاوہ بنگال اور نیپال سے کثیر تعداد میں مریدین و معتقدین اور زائرین نے شرکت کی اور اپنے دامن مراد کو ان بزرگان دین کے روحانی و عرفانی فیض سے فیضیاب کیا.تقریب عرس کا آغاز فیض ایجویشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 11بجے مفت صحت کی جانچ سے شروع جو 3بجے تک چلتا رہا اس کیمپ میں عوام کو دوا بھی مفت میں دے گئی تھی۔وہی عرس پاک نماز مغرب کے بعد استانہ عالیہ حُضور شاہ فیض محمد قادری و حُضور نور احمد امانی کے آستانے پر چادر پوسی سے کیا گیا تھا، نماز عشاء کے بعد قل شریف و محفل سماع اور دعاء ہوئی تھی۔دوسرے دن 10:30سے محفل سماع و قل شریف اور نماز ظہر ادا کی گئی بعد نماز مغرب میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا انعقاد ( کاشانے فیض 1965)کیا گیا جس میں مقامی و بیرونی شعراء و علماء شریک رہیے اُن حضرات میں مولانا عبد الرحمن مصباحی ،مولانا پھول محمد قادری ،مولانا مرشد قادری،مولانا یوسف قادری وہی شعراء میں جناب مولانا الحاج جمال الدین قادری فیضی ،مولانا ضیاء المصطفیٰ فیاضی ،الحاج مظہر الحق، ڈاکٹر احمد رحمانی ،حافظ سرفراز احمد ،جناب انعام دستگیر ،مجتبیٰ قادری،مرحبا قادری کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے اس پروگرام کی سرپرستی:حُضور پیر طریقت ،رہبر شریعت بحر معرفت حضرت علامہ مولانا خواجہ فیاض احمد قادری فرما رہے تھے ،زیر صدارت ڈاکٹر مولانا ریحان احمد قادری فرما رہے تھے.زیر سیادت:ماسٹر ریاض احمد قادری و ماسٹر کلیم صاحب کو حاصل تھی ،زیر نظامت :نئیر احمد قادری نے انجام دیں ،زیر حمایت :مولانا مرشد قادری و الحاج مظہر الحق قادری کو حاصل تھی یہ اجلاس عام رات 10بجے تک چلتا رہا اخری میں سلام کے بعد دعاء پر مجلس کا اختتام پذیر ہوا اللہ تعالیٰ بزرگان سلف صالحین کے وسیلہ سے خانقاہوں کی حفاظت فرمائے تاکہ اسلام کی مزید آبیاری ہوتی رہی۔