دہلی ایکسائز گھوٹالہ: کیجریوال کے خلاف سی بی آئی چارج شیٹ پر 27 اگست کو سماعت

تاثیر  ۱۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 اگست: راوس ایونیو کورٹ دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے کی 27 اگست کو سماعت کرے گا۔ خصوصی جج کاویری باویجا نے یہ حکم دیا۔
آج سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت ابھی تک نہیں ملی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے 22 جولائی کو کے کویتا کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ کویتا کو اس معاملے میں سی بی آئی نے 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ 7 جون کو سی بی آئی نے کے کویتا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ عدالت نے ای ڈی کی جانب سے کے کویتا کے خلاف داخل چارج شیٹ پر 29 مئی کو نوٹس لیا تھا۔
ای ڈی نے 17 مئی کو ساتویں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے کویتاہیں۔ سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملات میں سسودیا کو ضمانت دے دی ہے۔