سال 2025 میں بنے گی جن سوراج کی حکومت :پرشانت کشور

تاثیر  ۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ یکم اگست:جن سوراج کاکنبہ روز بروز تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے بانی پرشانت کشور نے جمعرات کے روز یہاں کہا کہ جن سورج آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو شکست دے کر اپنے طور پر حکومت بنائیں گے۔ بہار میں 2025 میں جن سوراج کی حکومت ہوگی۔ پرشانت کشور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ بہار اسمبلی میں جن سوراج ہی ہوگا۔ بہار کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم الیکشن لڑیں گے تو ہارنے نہیں دیں گے۔ جن سوراج تمام 243 سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گا اور بہار میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ لوگ یہ بھی طے کریں گے کہ پارٹی کا لیڈر کون ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن سوراج پرشانت کشور یا کسی ذات یا کسی خاندان یا فرد کی پارٹی نہیں ہوگی ، بلکہ بہار کے لوگوں کی پارٹی ہوگی ، جو اسے مل کر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن سوراج روزگار کی ضمانت دے گا اور اس میں کوئی شک نہیں ، ایک سال سے زیادہ نہیں لگے گا۔ بہار کے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سوراج پر بھروسہ رکھنا چاہئے اور اس کا ساتھ دینا چاہئے۔ ہندوستھان سماچار