سی ایم یوگی کی قیادت میں شروع ہوئی وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی مون پدیاترا

تاثیر  ۱۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 14 اگست: تقسیم کی ہولناکیوں کا یادگار دن بدھ کو منایا گیا۔ اس کے تحت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی مون پدیاترا کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے سب سے پہلے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اس کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کے مقام سے شروع ہوکر پد یاترا لوک بھون پہنچی۔
اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہاتھ میں پلے کارڈ لے کر چل رہے تھے۔ اس میں ان لوگوں کے درد کا اظہار کیا گیا جو اس سانحے کا شکار ہوئے۔ لوک بھون پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقسیم کے سانحہ پر مبنی نوشتہ جات کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، میئر سشما کھڑکوال، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما، ریاستی حکومت کے وزراء￿ جیویر سنگھ، بلویر سنگھ اولکھ، ایم ایل اے یوگیش شکلا، او پی سریواستو، قانون ساز کونسل کے رکن مہیندر سنگھ نے تقسیم کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ خاموش مارچ میں رام چندر پردھان، مکیش شرما، انوپ گپتا، امیش دویدی، بی جے پی کے میٹروپولیٹن صدر آنند دویدی سمیت کئی عوامی نمائندے اور معززین موجود تھے۔