تاثیر ۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
شیخ ابوبکر احمد کاقاہرہ بین الاقوامی فتویٰ کانفرنس سے خطاب
کالی کٹ(عبدالکریم امجدی)
گرانڈ مفتی آف انڈیااور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ قاہرہ مصرمیں منعقدہ بین الاقوامی فتویٰ کانفرنس میں بحیثیت ہندوستانی نمائندہ شرکت کی۔یہ کانفرنس جس کا اہتمام دنیا بھر میں فتویٰ حکام کے لئے مصر کے جنرل سکریٹریٹ نے کیا ہے۔جومختلف ممالک میں فتویٰ مراکز کی نگرانی کرتا ہے۔قاہر کے المازہ ہوٹل میں منعقدہ فتویٰ کانفرنس کی صدارت مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے کیا۔کانفرنس کا عمومی موضوع تیز رفتا دنیا میں فتویٰ اور اخلاقی بنیاد ہے،انسانی اخلاق واقدار کو باختیار بنانے میں میں فتوؤں کا کردار،لوگوں میں مساوات اور بھائی چارہ کو فروغ دینا،انسانی حقوق کے تحفظ جیسے اہم مسائل پر مختلف سیشن شامل ہوئے۔

اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے مصر کے سنی علما کی سپریم کونسل کے چیئر مین محترم شیخ محمود شیخ حسن فرح کی صدارت میں خطاب کیا۔شیخ نے کہا کہ آج ضرورت ہے اقوام عالم کے دمیان مختلف مذاہب کے ساتھ بین المذاہب مکالمے کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرکے ان کے تعصبات اور نفرت کو ختم کرنا ہے،شیخ نے دنیا بھر کے اسکالرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی امن کے لئے مل کر کام کریں،بقائے باہمی اور اتحاد کا مظاہرہ پیش کریں،عالمی قیام امن کے لئے علماکا متحد ہونا ضروری ہے۔شیخ نے کہاکہ فلسطین سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔
شیخ نے نویں عالمی فتویٰ کانفرنس میں فتویٰ اس کے طریقہ کاراور جدید دورمیں در پیش چیلنجز سے متعلق کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔شیخ نے کہاکہ فتاویٰ علما کو چاہئے کہ وہ تعاون کریں اور علمی تبادلہ خیال کریں تاکہ معاشرہ کو غلط فتوؤں سے بچایا جائے جو اسلام کے عقیدہ کو نقصان پہونچاسکتے ہیں۔شیخ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا علما اور محققین کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔تاکہ موثر حکمت عملی تیار کی جاسکے۔اور ٹھوس سائنسی بنیادوں پر درست فتوؤں کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔ کا نفرنس میں ۰۴ سے زائد ممالک کے مندوبین،علما،مفتی حضرات،دانشوراں اور سفیر وں نے شرکت کی۔اہم شرکا میں مصر کے مذہبی امور ڈاکٹر مفتی اسامہ ازہری،ڈاکٹر شوقی ابراہیم،الازہر یونیورسٹی کے انڈر سکریٹری محمد الدوینی،مفتی شیخ محمد حسین،انٹر نیشنل اسلامک فقہ اکیڈمک کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر قطب سانو،بوسینیائی مفتی شیخ حسین،مفتی شیخ ہارون،جنرل اتھارٹی فار اسلامک افیئرزاور اقوام متحدہ کے اتحاد الائنس آف سولائزیشن کے ڈائیریکٹرعمر الدرائی اور سعد نے بھی شرکت۔جوکہ الگ الگ سیشن میں مختلف موضوعات پر مقالے پیش کئے اور خطاب بھی کیا۔
گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد قاہرہ مصر میں منعقدہ بین الاقوامی فتویٰ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے۔

