غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار

تاثیر  ۳۱   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ 31 اگست:ضلع کے جوکی ہاٹ تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک فور وہیلر میں کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے، تینوں گرفتار شراب اسمگلر سیتامڑھی ضلع کے رہنے والے ہیں۔ مغربی بنگال سے فور وہیلر گاڑی نمبر بی ا?ر 28 سی/ 3315 جوکی ہاٹ کے راستے سیتامڑھی کی طرف جارہی تھی، خفیہ اطلاع ملنے پر جوکی ہاٹ تھانہ انچارج کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مین روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔
جانچ کے دوران پولیس نے 96 لیٹر غیر ملکی شراب برا?مد کی۔ پولیس نے شراب کے ساتھ کار کو ضبط کر لیا ہے۔ صدر ایس ڈی پی او رام پکار سنگھ نے تصدیق کی ہے۔
گرفتار شراب اسمگلروں میں سیتامڑھی ضلع کے نان پور تھانہ علاقے کے اوکھڑا گاو?ں کا رہنے والا 39 سالہ راجو تیواری ، ڈمرہ تھانہ علاقہ کے چبوری گاو?ں کا 38 سالہ روشن ٹھاکر اور 28 سالہ آشیش شامل ہیں۔ پولیس تینوں اسمگلروں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے جوکی ہاٹ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔