فائر سروس کے عملے نے تیرہ افراد کو آگ سے بچایا

تاثیر  ۱۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بجنور، 12 اگست: گیان وہار کالونی کے رہائشی وید پرکاش امین کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ گھر میں پھنسے 13 افراد کو فائر سروس کے عملے نے دوسرے راستے سے باہر نکالا، اتوار کی رات 2 بجے کے قریب وید پرکاش امین کے گھر میں لگنے والی آگ پر کافی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔ خوش قسمتی ہے کہ اس آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے گھر کے اندر کھڑی کاروں، موٹر سائیکلوں اور اسکوٹر سمیت لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔