مقتول اتل سریواستو کے اہل خانہ کو انصاف اور معاوضہ دیا جائے:ڈاکٹر رویش

تاثیر  ۱۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ14 اگست (پریس ریلیز )کائستھ کرانتیکاری وچار منچ کے ریاستی صدر ڈاکٹر رویش سریواستو نےایک پریس ریلیز جاری کر  بتایا ہے کہ ریاست بہار کے روہتاس ضلع کے تحت گائوں امیاور ، ناصری گنج کے رہنے والے مسٹر ناگیندر سریواستو کے 32 سالہ بیٹے اتل سریواستو عرف آدتیہ سریواستو کا گذشتہ ماہ قتل کر دیا گیا تھا لیکن ابھی تک انصاف نہیں مل پایا ہے ۔ اس لئے کائستھ کرانتیکاری وچار منچ، بہار نے اپنے نوجوان کے قتل پرگذشتہ روز گردنی باغ میں دھرنا پر بھی بیٹھے تھے اور اس قتل کے سلسلے میں ایک روزہ دھرنا دے کرحکومت کی توجہ مبذول کروائی۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اس واقعہ کی سی بی آئی سے تحقیقات ہونی چاہئے۔فاسٹ ٹریک کورٹ میں تیز رفتار ٹرائل کے بعد مجرم کو سزائے موت دی جائے۔آنجہانی آدتیہ سریواستو کے خاندان کو ایک کروڑ روپے (ایک کروڑ) کا معاوضہ دیا جائے۔ان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے۔آنجہانی آدتیہ سریواستو کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔اس موقع پر منچ کے انجینئر منوج جی (قومی صدر)، ای ششی بھوشن مکیش (قومی نائب صدر)، ای دلیپ جنرل سکریٹری، ای کمار گورو (یووا سریواستو (جھارکھنڈ ریاست)، کمار سریواستو ( قومی صدر)، ڈاکٹر اے کے صدر )، کملیشور پرساد سنہا (جھارکھنڈ ریاستی نائب صدر)، سشیل کرانتی کاری (ممبر ریاست جھارکھنڈ)، ڈاکٹر رویش سریواستو (ریاستی صدر بہار)، انجینئر ششیر چندر سنہا (بانی رکن)، پریا رنجن سنہا (انچارج سالانہ الیکشن کانفرنس کمیٹی)، انجینئر سوجیت سریواستو (شریک انچارج بہار)، پربھات جی (ریاستی کانفرنس میڈیا انچارج)، اروند کمار سنہا (خزانچی بہار)وغیرہ موجودتھے ۔