تاثیر ۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ5اگست:: بہار کے پٹنہ میں پیرکے روز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا۔ ریاست میں ان دنوں مانسون سرگرم ہے۔ آج پیر کے روز پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں بارش کی پیشن گوئی ہے۔ پٹنہ میں دوپہر سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے نیچے ہے۔شمال مشرقی بہار اور جنوب مشرقی بہار کے بیشتر حصوں میں درمیانی سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پٹنہ میں پیرکے روز موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کو لیکر ریاست کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کو لیکر بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیر کے روز ا?ئندہ تین گھنٹوں کے دوران کئی اضلاع میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ مظفر پور ، سمستی پور ، بھوجپور ، مونگیر ، بیگوسرائے ، کھگڑیا اور سہرسہ کے علاقوں میں تین گھنٹے کے اندر طوفان ، گرج چمک اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ریاست میں مانسون کا نظام 9 اگست تک فعال ہے۔ اس دوران گرج چمک اورا?ندھی کا بھی قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اس موسم میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی صورت میں سنسان جگہوں پر نہ رہیں۔ مستقل جگہ کے اندر رہیں۔ درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی مدھیہ پردیش پر ایک گہرا دباو? کا علاقہ بنتا ہے اور اس کا سیٹ جنوبی اتر پردیش پر ہوتا ہے۔ یہ ڈپریشن ایریا مغرب کی طرف بڑھنے اور کمزور ہونے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کے مشرقی علاقوں جیسے کشن گنج اور بھاگلپور میں موسلادھار بارش کی صورتحال ہے۔بہار کے باقی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو رہی ہے۔ مختلف اضلاع میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔ بارش کے فعال نظام کی وجہ سے دھان کی بوائی کے منتظر کسانوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ امید ہے دھان کی کاشت اچھی ہوگی۔ کسان گذشتہ ایک ماہ سے بارش کا انتظار کر رہے تھے۔