نالندہ میں چھ سالہ بچی کااغوا کر کیکیا قتل

تاثیر  ۳۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف ، 30 اگست:نالندہ ضلع کے چندی تھانہ علاقہ کے یشونت پور گاؤں میں چھ سالہ بچی کے اغوا اور قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔ مقتول لڑکی کی شناخت چندی تھانہ علاقہ کے یشونت پور گاو?ں کے رہنے والے ستیندر کمار کی چھ سالہ بیٹی کاجل کماری کے طور پر کی گئی ہے۔
بچی کے والد ستیندر نے بتایا کہ حال ہی میں پڑوسی پپو بند کے ساتھ خاندانی جھگڑا ہوا تھا جس میں پپو نے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
آج جمعہ کے روز لڑکی گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی جب گھر والوں نے گاؤں کی گلیوں، تالابوں اور ندیوں میں تلاش کی تو انہیں لڑکی کی لاش ندی میں تیرتی ہوئی ملی۔ اس سلسلے میں چندی تھانہ کو اطلاع دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چندی تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بہار شریف بھیج دیا۔
اس سلسلے میں چندی تھانہ میں قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔